پاکستان شوبز اداکارعفان وحید ایک ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ہالی وڈ سے کام کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ اداکار عفان وحید نے بتایا کہ انہیں 2 ماہ قبل ہالی وڈ سے پیشکش کی گئی تھی۔ عفان نے بتایا کہ یہ پیشکش انہیں ہالی وڈ اسٹار نکول کڈمین کے ساتھ پیش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش سے متعلق کسی کو اس لیے نہیں بتایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ یہ کردار نہیں نبھا پائیں گے۔عفان وحید نے پیشکش کو مسترد کرنے سے متعلق بتایا کہ ایسا انہوں نے اس لیے کیا کیوں کہ وہ اس وقت اپنی فلم کی شوٹنگ پر جارہے تھے۔ اداکار کے مطابق ہالی وڈ کو مذکورہ کردار کے لیے فٹ بال یا باسکٹ بال پلیئر چاہیے تھا جو بہت اچھا کھیل سکے اور وہ دونوں کھیلوں میں سے کسی ایک کھیل کے لیے بھی اچھے کھلاڑی نہیں ہیں۔
