لاہور (نیوز ڈیسک) ملک کی معروف ٹی وی اور تھیٹر اداکارہ بیگم خورشید شاہد لاہور میں 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بیگم خورشید شاہد کو کچھ ہفتے قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔ انکے بیٹے اداکار سلمان شاہد نے خبر کی تصدیق کی ہے۔ بیگم خورشید نے 1926 میں 9 سال کی عمر میں گلوکار اور اداکارہ کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 1984 میں انہیں سول ایوارڈ ’’پرائیڈ آف پرفارمنس‘‘ سے نوازا گیا تھا۔ بیگم خورشید کے پی ٹی وی کے بہترین ڈراموں میں فہمیدا کی کہانی استانی راحت کی زبانی، انکل عرفی اور پرچھائیاں شامل ہیں۔ اداکارہ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مشہور شخصیات شامل ہیں ان کی موت پر سوگ منا رہے ہیں اور ان سے منسلک ان کی یادوں کو یاد کر رہے ہیں۔
