انسٹاگرام پر جعلی فالورز خریدنے میں کوئی حرج نہیں ، حرا مانی

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر جعلی فالوورز خریدنے کو اچھی چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کیا اب تو باہر بھی لوگ انسٹا فالوورز خریدتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ حرا مانی نے نجی نشریاتی ادارے کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے سے متعلق سوال کا بہت ہی دلچسپ جواب دیا جس پر مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔اداکارہ نے میزبان کے سوال کہ آپ انسٹاگرام پر جعلی فالوورز خریدتی ہیں کہ جواب میں کہا کہ ’مجھے نہیں پتا کون خریدتا ہے کون نہیں ، لیکن یہ اچھی چیز ہےخریدنی چاہیے‘۔ اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں