اداکارہ سارہ خان مداحوں کے عتاب کا شکار

سارہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے والدکا انتقال کورونا سے ہوا تھا اور ان کے والد سے ہی یہ وائرس ان کے شوہر سمیت بہن بھائیوں میں منتقل ہوگیا تھا۔ اس گفتگو کے دوران سارہ کے چہرے پر موجود مسکراہٹ دیکھ کر میزبان متھیرا سمیت مداح طیش میں آگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ متھیرا نے سارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اپنے والد کے انتقال کی بات پر مسکراکیوں رہی ہیں؟ ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کتنےآرام سے والد کے انتقال کا بتارہی ہیں جیسے عام نزلہ زکام تھا اور اب وہ صحتمند ہیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ کس قسم کی بیٹی ہے جس کے والد کا انتقال 4 ماہ قبل ہوا ہو وہ نارمل رہتے ہوئے مسکرابھی رہی ہو۔ایک طرف جہاں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ سے خفا نظر آئے تو دوسری جانب کئی مداح اداکارہ کی حمایت میں کھڑےھو گئے۔ایک صارف نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو آج کل کیا ہوگیا ہے، ہر چیز پر مسئلے ہیں والد ان کے، غم ان کا، سب کو کیا پڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں