اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی ہو گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں اداکار جوڑی کی بات پکی ہوئی تھی جس کے بعد اب منگنی کی رسم بھی ادا کردی گئی۔ منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔ منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ اس تقریب میں کئی اداکار بھی شریک ہوئے۔ ادھر منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منگیتر احسن محسن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ’منال احسن‘ لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں