اسلام آبادمیں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو30جون تک کی رعایت،جرمانے معاف

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو 30 جون تک کی رعایت دے دی گئی ہےچیف کمشنر عامر علی احمد کی ہدایت پرعوام کی سہولت کے لئے30 جون تک ہفتہ کے روز بھی ایکسائزآفس اسلام آباد کا دفتر کھولا جائے گا اورتیس 30جون تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرنے والوں کو جرمانے معاف کر دئیے جا ئیں گے جبکہ تیس 30 جون کے بعد ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والوں کو سخت جرمانے کا سامنا ہوگا  دریں ا ثنا چیف کمشنر کی ہدایت کی روشنی میں نئی گاڑیاں رجسٹر نہ کروانے والوں کے خلاف شاہراہوں پر کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے دارلحکومت ا نتظامیہ نے نئے احکامات کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں