اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک)موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں نے ملک کے پہلے گرین فیلڈ ایئرپورٹ پر سی اے اے کے ناقص انتطامات کا پول کھول دیا۔ موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کھڑا فلائنگ کلب کا طیارہ الٹ گیا۔ تربیتی طیارہ الٹنے سے اس کے پروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایئرپورٹ کا ایک دروازہ اور دو کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ امیگریشن ہال کی چھت بھی ٹپکتی رہی جس سے سیلنگ نیچھے جاگری۔ بارش سے ٹپکتی چھت پرنالے کا منظر پیش کرتی رہی پاس پڑا کمپیوٹر اور سسٹم بھی خراب ہوگیا۔ سی اے اے ملازمین نے چھت کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے 205 ارب روپے سے زاٰد مالیت سے بننے والا ایئرپورٹ ہمیشہ سے اپنی ناقص تعمیر اور بد انتظامی کی خبروں کہ ذینت رہا ہے اس ایئرپورٹ کے حوالے سے تحقیقات بھی چل رہی ہیں لیکن تاحال ذمہ داران کو گرفتار کرکے کوئی کارروائی نہیں کہ گئی۔
