اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی میں مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پسٹل، 26گولیاں اور میگزین برآمد کر لی گئی۔ حیات اللہ نامی مسافر نجی ایئرلائن ائیر بلیو کی پرواز پی اے 223 کے ذریعے کراچی جانا چاہتا تھا۔ دوران تفتیش مسافر نے لائسنس پیش کیا جس کی مدت ختم ہو چکی تھی۔ اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لئے مسافر کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔
