ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کافی اچھا وقت بھی گزرا اور کافی مشکل وقت بھی گزرا، اسلام آباد بہت مشکل شہر ہے ۔ نیوز ٹو یو سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک سینئر ہوتے تھے جو فیڈرل سیکرٹری ریٹائرڈ ہوئے انہوں نے ایک کتاب لکھی جس کا نام ہے ” اسلام آباد گریڈوں کا شہر” ۔ یہ گریڈوں میں بٹا ہوا ہے ۔ انٹیلی جنس ادارے ، بیوروکریسی ، پارلیمنٹ ، میڈیا کا سیٹ اپ ہے تمام ہیڈ کوارٹرز ہیں یہ تو کافی مشکل ہو جا تا ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں طلبا کا مظاہرہ ہے جس میں ہمیں ایک جانب سے کہا گیا لاٹھی چارج کریں ایک جانب سے کہا کہ روڈ کلیئر کریں لاٹھی چارج نہ کریں گرفتاری کے لئے کہا گیا اس لحاظ سے یہ شہر کافی مشکل ہے ہم اسلام آباد کو بہترین سے بہترین شہر بنانے کے لئے پوری محنت کر رہے ہیں ۔ میں نے خود کو میڈٰیا اور عوام کے سامنے رکھا سوشل میڈیا پر ہم پر تنقید بھی ہوتی ہے اصلاح بھی ہوتی ہے اور ادارے سے کالی بھیڑوں کو بھی نکالا ہے اسلام آباد میں کافی اچھا تجربہ رہا ۔
