اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کی تیاریاں مکمل

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے فوڈ اتھارٹی کے قیام کے لئے بجٹ مانگ لیا ۔ رواں مالیاتی سال میں حکومتی حدف سے زائد ریونیو اکھٹا کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بجٹ کے حوالے سے نیوز ٹو یو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے رواں مالی سال میں حکومتی حدف سے زیادہ ریوینیو اکٹھا کیا ہے جو ہم حکومت پاکستان کے اکائونٹ میں جمع کرا دیتے ہیں پھر حکومت کی مرضی ہے ہمیں کتنا بجٹ دیتی ہے ۔ سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو بڑا کر رہے ہیں اس میں انجیئنرنگ ، ہائوسنگ ، پلاننگ ، لیگل کے لوگ رکھیں گے تا کہ سوسائٹی کی سیاست اور سوسائٹی کے کام کو دیکھ کر اچھے فیصلے کئے جا سکیں جو رئیل اسٹیٹ کے لئے کارگر ثابت ہو گا ۔  انہوں نے کہا کہ ہم لینڈ ریوینیو ڈیپاڑٹمنٹ کو کمپیوٹرائز کرنے جا رہے ہیں ۔ فشریز کا محکمہ ہے جس کو غیر قانونی شکار کو روکنے کے لئے مشکلات کا سامنا ہے اس کے لئے بجٹ مانگا ہے ۔  سب سے بڑی بات ہے کہ ہم اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں ایک فوڈ لیبارٹری بنے گی جس طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی ہے کے پی فوڈ اتھارٹی ہے جس کے لئے حکومت سے بجٹ منظور کرا لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں