اسلام آباد پولیس کاآپریشن،رواں ماہ کے دوران 61ٹھیکیداروں،411پیشہ وربھکاریو ں کوگرفتارکرلیا

  اسلام آباد (نیوزٹویو)اسلام آباد پولیس نے خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ   61 ٹھیکیداروں، 411پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کر لیاایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور گداگری کے مکمل خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکیداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا جس کے متعلق ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ باد فرحت عباس کا ظمی نے بتایا ہے کہ وفاقی دارلحکومت سے پیشہ ور گداگری کے خاتمہ اور پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکیداروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران وفا قی پولیس نے رواں ماہ کے دوران خفیہ ذرائع سے پیشہ ور بھکاریوں کے ٹھیکیداروں کا پتہ چلایا گیا اور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 61ٹھیکیداروں اور411پیشہ ور بھکا ریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹھیکیداروں کے خلاف انسانی سمگلنگ ایکٹ، بچو ں سے بھیک منگو انے، و دیگر دفعات کے تحت مقدما ت درج کر کے قانو نی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، فرحت عباس کاظمی نے مزید بتایا کہ ہم نے ٹھیکیداروں کو ہیومن انتیلی جنس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا اور ان کے ٹھکانوں پر ریڈ کرکے ان کو گرفتار کیا، یہ ٹھیکیداربچوں اور عورتوں کو کچی بستیوں سے اٹھا کر مختلف علاقوں میں چھوڑتے تھے اور شام کو ان سے اپنا حصہ وصول کرتے تھے، ہم نے بڑا کریک ڈاون کرکے ان کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے، اسلام آباد کی شاہرواں اور سگنلز پر تقریبا پیشہ ور بھکاریوں کا خاتمہ ہو چکا ہے، ہم اس کے مکمل خاتمے تک مہم جاری رکھیں گے۔ اس سلسلہ میں ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے تما م ایس پیز زون کو مزید سخت ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت میں بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی جاری رکھی جائے، ہم نے اسلام آباد سے گداگری کا مکمل خاتمہ کرنا ہے،         انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے صدقات و خیرات صرف ضرورت مند افراد کو دیں اور پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں