اسلام آباد ہا ئیکورٹ کا نوازشریف کی ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹو یو)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ایون فیلڈ اورالعزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف کی گئی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہےاسلام آباد ہا ئیکورٹ محفوظ کیے گئے فیصلے میں اس قا نونی نکتے کا فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف کی غیر موجودگی میں ان کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کو سن سکتی ہے یا نہیں؟ بدھ کو  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ نے مختلف عدالتی نظیریں پیش کیں اور کہا کہ اپیل بھی ٹرائل کا ہی تسلسل ہے، جیسے ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل نہیں چل سکتا اسی طرح اپیل پر بھی سماعت نہیں ہو سکتی۔ کسی غیر حاضر شخص کا کیس میرٹ پر طے کر دیا جائے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ اپیل کنندہ کے وکیل نہیں عدالتی معاون ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا میں توازن کے دلائل دوں گا اورعدالت کی معاونت کروں گا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ جن عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات پیش کیے گئے وہ غیر موجودگی میں ٹرائل سے متعلق ہیں۔ یہاں معاملہ مختلف ہے کیونکہ ٹرائل نواز شریف کی موجودگی میں ہوا اور انہوں نے خود اپیلیں فائل کیں انہوں نے استدعا کی کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف دونوں اپیلیں خارج کی جائیں تاہم جو اپیل کنندگان مفرور نہیں اور کورٹ کے سامنے ہیں، عدالت ان کی اپیلیں سن سکتی ہے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا درخواست گزار کے پاس چوائس ہوگی کہ وہ سپریم کورٹ جانا چاہے ہیں یا ہائی کورٹ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا جو اپیل والے موجود ہیں انکے وکلاء تو اپنے موکل کی حد تک دلائل دیں گے۔جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں تو دونوں اپیلوں کو خارج کیا جائے؟  نیب کیا چاہتا ہے کہ اپیلوں کے ساتھ کیا کرنا ہے؟عدالت نے ایک موقع پر اعظم نذیر تارڑ کو کیس کی نوعیت پر بات کرنے سے روک دیا اور کہا ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اپیل کنندہ کون ہے؟ ہم کورٹ آف لا ہیں اور ہم نے صرف قانون کے مطابق چلنا ہے۔ نیب نے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایون فلیڈ ریفرنس میں تین اپیلیں جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں دو اپیلیں ہیں۔ عدالت ایک اپیل کو خارج کرے جبکہ دوسرے اپیل کو زیر سماعت چھوڑ دے۔اسلام آباد ہائی کورٹ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہےایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں کو نواز شریف کی اپیل سے الگ کردیا گیا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نےغیر قانونی ذرائع کی مدد سےحاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فیئر اور پارک لین کے  نزدیک واقع چار رہائشی اپارٹمنٹس خریدےایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور ان کے داماد کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو جیل، قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔سزا کے خلاف ملزمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے ستمبر 2018 میں ان سزاؤں کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں