اسلام آباد ہا ئیکورٹ کی گستا خانہ مواد کی تشہیر سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب

اسلام آباد( نمائندہ نیوز ٹو یو )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی تشہیرسے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پروفاقی سیکریٹریز داخلہ  آئی ٹی و دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں فریقین سے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے متعلق 31 مارچ 2017 کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ ایک ماہ کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز شہری حافظ احتشام کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ رجسٹرار آفس کو مذکورہ توہین عدالت کی پٹیشن کو ایک ماہ بعد دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں