اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف زخمی ہوگئے، آٸندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف زخمی ہوگئےاور وہ اگلے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ لاہور قلندرز کے خلاف گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں فہیم اشرف کے ہاتھ پر چوٹ آئی۔ تفصیلات کے مطابق باؤلنگ کے دوران فہیم اشرف کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی اور پانچ ٹانکے لگے۔ فہیم اشرف کو چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ فہیم اشرف کی انجری کے باعث آٸندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔ فہیم گزشتہ شب لاہورقلندرز کےخلاف میچ میں زخمی ہوۓ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں