اسلا م آباد ہا ئیکورٹ نے ڈی ایچ اے کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(نما ئندہ نیوز ٹو یو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ڈی ایچ اے کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روکتے ہوئےوفاقی دارالحکومت کے علاقہ سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔گذشتہ روز دو بیواؤں کی طرف سےڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کےنوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر ڈی ایچ اے براہ راست کیسے زمین ایکوائر کرسکتا ہے؟ عدالت نےڈسٹرکٹ کلیکٹر، ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کے لیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں