افغان سرحد سےدہشت گردوں کی فا ئرنگ،پاک فوج کےدوجوان شہید

اسلام آباد(نیوزٹویو) شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔پا ک فوج کی طرف سے بھر پور جوابی کارروا ئی پر دہشتگرد بھاگ گئےٓپا کستان نے اہک مرتبہ پھر ا فغانستان کو متنبہ کیا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی کارروا ائیوں کا سلسلہ روکے آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں دواتوئی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز جام شہادت نوش کر گئےسیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرحد پر کنٹرول موثر بنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں