الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں، سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی۔ سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔ وزیر تعلیم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ معروف ٹک ٹاکر حریم کی پی پی کے رکن اسمبلی سے شادی کی خبر نے کھلبلی مچادی تھی تو پریس کانفرنس کے دوران جب حریم کی شادی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سے سوال کیا گیا تو وہ سوال سنتے ہی مسکرادیے تھے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں