انتظامیہ کی غفلت کے باعث شدید آندھی اور طوفان سے انڈر پاس کی چھت اور دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد یونین کونسل 45 26 نمبر چونگی مین سٹاپ شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے انڈر  پاس کے اوپر بنا ہوا چھت اور دیواریں  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ عوام کی  حفاظت  کے لئے بنایا گیا یہ انڈرپاس گندگی سے بھرا پڑا ہے۔ جس سے عوام کا انڈر پاس سے گزرنا محال ہے اپنی سیفٹی کو قائم رکھنے کے لیے عوام کی مجبوری ہے۔ این ایچ اے کے محکمے اور ان کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ناقص مٹیریل کی وجہ سے آندھی اور طوفان سے دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ اس کے علاوہ پشاور روڈ پر واقع ہے جتنے بھی انڈر پاس این ایچ اے کی نگرانی میں بنائے گئے ہیں وہ سارے کے سارے غلاظت اور گندگی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ این ایچ اے کے افسران اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ دیواریں اور چھت جس طرح آج ٹوٹ کر گری ہیں  کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا کیونکہ یہ عوامی گزر گاہ ہے متعلقہ انتظامیہ کی غفلت سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں