انٹرنیٹ براؤزنگ کو بہتر بنانے کے لیے مائیکرو سافٹ، گوگل اور ایپل ایک ہو گئے

دنیا کے تین بڑے حریف اور موزیلا فائر فاکس انٹرنیٹ براؤزنگ کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں۔ دنیا بھرمیں ٹیکنالوجی کی میدان میں ہونے والی تیز رفتار ترقی میں تین بڑی کمپنیوں مائیکرو سافٹ، گوگل اور ایپل کا کافی حصہ ہے۔ بات سافٹ ویئر کی ہو یا ہارڈ ویئر کی، تین مختلف آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن صارفین کے لیے انٹرنیٹ براؤزنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل اور موزیلا فائر فاکس مشترکہ طور پر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کے براؤزر کروم، ایپل کے سفاری، مائیکروسافٹ کے ایج اور موزیلا فائر فاکس کی ٹیمیں اپنے اپنے براؤزرز میں موجود ایکسٹینشنز میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمپنیاں ورلڈ وائڈ ویب کنسورشیم میں ایک ساتھ آنے کا اعلان کر چکی ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک لائن فورم بھی تشکیل دیا ہے۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں