اٹلی کے سفارتخانے کےلا کر روم سے1ہزارشینجن ویزہ کے اسٹیکر چوری

اسلام آباد(نما ئندہ نیوزٹویو) ڈپلو میٹک ا نکلیو میں سخت حفا ظتی ا قدامات کے باو جود چوری کی حیران کن واردات میں ویزا اسٹیکر چرا لیے گئے ہیں چوری کی یہ واردات اطالوی سفارت خانے میں ہو ئی ہےجہاں اطا لو ی (اٹلی ) کے سفارت خانے کے ویزہ لا کر روم سے ایک 1یزار شینجن ویزے کے اسٹیکرچوری کر لیے گئے اٹلی کے سفارت خانے نے وازرت خارجہ کوجا مع  تحقیقات کے لیے ہنگامی خط ا رسال کردیا ہے جس پرایکشن لیتے ہو ئے وازرت خارجہ نے وزارت داخلہ اورایف آئی اے کومعا ملے کی تحقیقات کے لیے مرا سلات جاری کر دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپلومیٹک ا نکلیو ا سلام آبا دمیں اٹلی کے سفارت میں ویزہ اسٹیکر کی چوری کی واردات ہو ئی ہےاسٹیکر سفارت خانے کے ویزہ لا کر روم سے چوری ہو ئے ہیں چوری شدہ شینجن ویزہ اسٹیکر کے سیریل

  ہیںITA041915751 تا ITA041916000اور ITA041913251 تا ITA041914000 نمبر   سفارتخانہ نے دفترخارجہ کے توسط سے وزارت دا خلہ اور پا کستان کے قانون نافذ کرنے والے تمام ا داروں سے ا ستدعا کی ہے کہ پاکستان کے تمام داخلی، خارجی راستوں پر سخت جانچ پڑتال کی جا ئے اورپاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ان سیریل نمبرز کے ساتھ ویزا حامل پاسپورٹس پر کڑی نظر رکھی جانے اورایسے پاسپورٹس پر سفر کرنے والوں کو گرفتار سفارتخانہ کو مطلع کیا جائے وزارت دا خلہ کا کہنا ہے کہ معاملہ تحقیقا ت کے لیے ایف آئی اے کو ریفر کردیا یے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں