اپوزیشن کےتمام ڈرامے فلاپ ہو گئے،غلام سرورخان

ٹیکسلا( نیوزٹویو) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سارے ڈرامے فلاپ ہوگئے لندن میں بیٹھے ان کی ڈوریں ہلانے والوں کا پاکستانی سیاست میں کوئ مستقبل نہیں ، تحریک انصاف کی حکومت تعمیر وترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں انشاءاللہ عوام کے مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ میں  وارڈ 10 بدھو،مسلم آباد ، شادمان ٹاون اور پنڈ گدوال میں تین کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سوئی گیس ,بجلی ،سیوریج  اور گلیوں کی پختگی کے منصوبوں کی تکمیل پر اهليان علاقہ کی جانب سے منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر رکن قومی اسمبلی منصور حیات خان، ایم پی اے عمار صدیق خان ،چوہدری مظہر سابق ممبر وارڈ 10، ملک عظمت محمود، ماسٹر نثار خان ، انجنیئر وقار خان ،شجاعت آصف ،میزبان ملک زمرد خان ، ملک فیصل شہزاد ،جاوید خان و دیگر پارٹی راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ، وفاقی وزیر غلام سرور خان بدھو میں جلسہ گاہ پہنچے تو عوام نے ان کا فقید المثال استقبال کیا وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ساری توانائیاں اپنی چوری چھپانے اور چوروں اور لٹیروں کے تحفظ پر خرچ کر رہی ہے اور عوام انشاءاللہ عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کی تعمیر و ترقی پر خرچ کررہے ہیں انشاءاللہ عوام کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا اس حلقے کی عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کررہے ہیں اس،موقع پر  ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حلقے کی عوام کو بجلی، گیس، پانی اور بہترانفراسٹرکچر کی فراہمی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے ،انشاءاللہ علاقے کی تعمیر و ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا اور عوام کو ہر بنیادی سہولت دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔منصور حیات خان نے اپنے خطاب میں ہمیشہ کی طرح اس بات پر بھی زور دیا کے علاقے میں ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے معاشرے کو اور اپنے آپ کو بھی ہر طرح کی برائی سے دور رکھنا ہوگا آپس میں اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اللہ کی دی ہوئی کتاب قرآن پاک پر عمل کرے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں