اچھی قانون سازی میں بار ایسوسی ایشنزحکومت کا سا تھ دیں،فرخ حبیب

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کی طرح بار کا وزارت قاونون کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے،وزارت قانون کا بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعاون کے فیصلے سے دوررس نتائج ملیں گے۔وہ اتوار کو یہاں بارایسوسی ایشنز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم، پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری،اراکین پارلیمنٹ،ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ملک کی بنیاد قائداعظم جو کہ ایک وکیل تھے نے رکی تھی، قائداعظم نے بھی کالا کوٹ اور ٹائی پہنی تھی،وہ عظیم انسان اور عظیم لیڈر تھے،جنہوں نے آزاد مملکت حاصل کرنے کے لئے مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میںں نے عملی جدوجہد کا آغاز عدلیہ بحالی تحریک میں کیا، وکلاء تحریک کا حصہ رہا بڑے قریب سے دیکھا کہ وکلاء تحریک میں لوگوں نے پولیس گھر بلا کر گرفتاریاں دیں لیکن عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے گھر کی بجائے میدان عمل میں گرفتار ہوئے،جیل میں بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی قانون سازی میں بار ایسو سی ایشنز وزارت قانون کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں