اسلام آباد ( نما ئندہ نیوزٹویو) ایف آئی اے نے دو مختلف کا رروا ئیوں میں فراڈ کےکیسز میں مطلوب دوملزمان کو گرفتا ر کر لیا ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان کی ہدایت اورایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی زیرنگرانی تفتیشی افسر راشد علی نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ایک ملزم سہیل احمد ولد نواز احمد کو گرفتار کرلیا ملزم پر الزام تھا کہ جب ملزم بطور اسسٹنٹ سیل منیجر الائیڈ بینک واہ کینٹ میں تعینات تھا تب ملزم نے ایک خاتون سے 12 لاکھ روپے کا فراڈ گیا تھا ملزم نے خاتون سے سٹاک میں انویسٹمنٹ کی مد میں 29 لاکھ روپے کے چیک لیے تھے اور بینک میں صرف سترہ لاکھ روپے کے چیک جمع کروائے تھے باقی کے 12 لاکھ روپے خود کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے تھے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوسرے کیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی کی زیر نگرانی تفتیشی افسر سب انسپکٹر جاوید اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے FIR نمبر 86/21میں مطلوب ملزم محمد عثمان ولد ملک آفتاب کو گرفتار کرلیا ملزم نے ملائیشیا میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر معصوم شہری سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے کا فراڈ کیا تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
