ایف آئی اے کی 1143 اسامیوں کے لیے 7 لاکھ سے زائد نوجوان میدان میں آگئے

ملک میں بے روزگاری کا طوفان ایف آئی اے کی 1143 اسامیوں کے لیے 7 لاکھ سے زائد نوکریوں کے خواہشمند نوجوان میدان میں آگئے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی 1143 اسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی مزید توسیع بھی کردی گئی ہے گریڈ 1 سے 15 تک کی ایف آئی اے کی آسامیوں کی آخری تاریخ 14 جون تھی جسے بڑھا کر اب 21 جون کردیا گیا ہے۔ نوکریوں کے خواہشمند افراد 21 جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک ایف آئی اے کی 1143 آسامیوں کے لیے 7 لاکھ سے زائد افراد درخواستیں جمع کرواچکے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں نوکری کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو دینے، والوں کو میریٹ پر رکھنا بھی ایف آئی اے کے لیے آسان نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں