ایف بی آر کاون ونڈو سسٹم لانچ کرنے کافیصلہ،ٹریڈرزاورصارفین کوسرکاری محکمے کےبغیررجسٹریشن اورالیکٹرانک سبسکرپشن کی سہولت ملے گی

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) فیڈریشن آف پا کستان چیمبر آف کامرس ا ینڈ ا نڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تعاون سے بدھ کو ملک بھر میں اپنے دفاتر میں پا کستان سنگل ونڈو پروگرام کےسلسلے میں ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔پی ایس ڈبلیو پروگرام پاکستان کسٹم کی سربراہی میں ایک بڑا اصلاحی اقدام ہے جس کا مقصد درآمدات، برآمدات ، ٹرانزٹ تجارت اور متعلقہ لاجسٹکس کے انتظام و انصرام میں رد و بدل کرنا ہے۔ پروگرام میں ریگولیٹری کمپلائنس کے اخراجات اور پیچیدگیوں میں کمی  لانے کیلئے ریگولیٹری ایجنسیوں کے طریقہ کار اور آٹومیشن کو از سر نو وضع کرنا ہے۔ویبنار کا مقصد اس کے پہلے ماڈیول کے آغاز سے قبل تمام متعلقین میں پی ایس ڈبلیو کی رسائی کے منصوبے کے بارے میں آگاہی  اجاگر کرنا ہے جو کہ جون 2021 میں سبسکرپشن کے حوالے سے ہو گا۔ اس ماڈیول کے تحت ٹریڈرز اور صارفین کسی سرکاری محکمے میں جائے  بغیر الیکٹرانک سبسکرپشن اور رجسٹریشن کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اس کے بعد پی ایس ڈبلیو کی طرف سے رواں سال میں 6 اہم اجراء  کئے جائیں گے تاکہ سرحد پار تجارت کو آسان بنایا جائے اور دیگر حکومتی اداروں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے حکومتی کنٹرول بڑھایا جائے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت  نے پی ایس ڈبلیو  کے کام میں آسانی  یقینی بنانے کے لئے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ ، 2021  کا اجراء کیا ہے پی ایس ڈبلیو کی عمل آوری ٹیم نے ویبینار میں شرکت کی اور شرکاء میں اس نئے سسٹم کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں آگاہی اجاگر کیا ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر مگون اور دیگر شرکاء نے تجارت کو آسان بنانے کیلئے  پاکستان کسٹم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں