ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ انٹٰیلی جنس کی سٹیل میلٹرزاورری رولرز کے خلاف کارروا ئی

اسلام آباد (نیوزٹویو)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہورنے سٹیل میلٹرزاورری رولرزکے دویونٹس کے خلاف قومی خزانےکو ٹیکس چوری کے مدمیں کروڑوں کا نقصان پہنچانے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہورنے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  چوری کے مرتکب سٹیل میلٹرز اور ری رولرز کے خلاف کارروائی کی جو اصل پیداوار اور سپلائیز اور ان کی مالیت کو چھپا کر ٹیکس چوری کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہور نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ، 2005 کےسیکشن 25 کے تحت شیخوپورہ روڈ پر  واقع  لوہے او ر سٹیل کی مصنوعات تیار کرنے والے  دو انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کارروائی کی ۔ مذکورہ یونٹس  نے اپنی  اصل پیداوار  اور سیلز کو مخفی رکھ کر اپنی  سپلائیز  پر قابل ادا سیلز ٹیکس  اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی۔تلاشی کے دوران  حاصل ہونے والے ریکارڈ  کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے  اوراس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ایسی  کاروائیاں جاری رکھے گا  تاکہ  دھوکہ دہی سے ٹیکس چوری  کا سراغ لگایا جاسکے جس سے  ملک کو کروڑوں  روپے کا نقصان ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں