اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، 2 ملزم گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی۔ ملزمان نے ترکش ویزہ کے حصول کے لئے جعلی بنک اسٹیٹ مینٹس اور دیگر دستاویزات جمع کروائے جس پر ترکش ایمبیسی کیطرف سے تحریری شکایت پر ملزمان علی رضا ولد حاجی محمد حنیف اور محمد ثاقب ضیاء کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا  ہے۔ مقدمہ نمبر 89/2021 اور 99/2021 کے اندراج کے بعد کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں