راولپنڈی (محمد نعیم اختر/کرائم رپورٹر) گزشتہ روز اے سی کینٹ کے دفتر پر گراں فروشوں کا حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد ساتھی کو چھڑا کر فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ملزمان میں طارق، ثاقب محمود، بشارت اور قریر شامل ہیں۔ واقع پرمزید کاروائی جاری ہے۔
