بائیسکل پٹرول عملےکوجدیدا سلحہ،فرسٹ ایڈاورسیاحوں کی رہنمائی کے بارےخصوصی تربیت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد قا ضی جمیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بائسیکل پٹرول یونٹ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انہیں جدید اسلحہ کے استعمال ،فرسٹ ایڈ،سیاحوں کی رہنمائی کے بارے میں خصوصی تربیت دی جائےگی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے بائیسیکل پٹرول یونٹ کے عملے سے ملاقات کی ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا،اس موقع پر ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزکامران عادل ،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد عمر خان اور اے ایس پی آمنہ بیگ و دیگر پولیس افسران موجود تھے ملاقات کے دوران آئی جی اسلام آباد نے بائیسیکل پٹرول یونٹ کے عملے کو مزید محنت اورلگن سے کام کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسلام آباد پولیس کی نمائندگی کر رہے ہیں آپ کی وردی صاف ستھری ،ٹرن آﺅٹ بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو رول ماڈل کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا، آپ کے اچھے کاموں کی وجہ سے محکمہ پولیس کا نام روشن ہو گا اور آپ کی ذرا سی غلطی پورے محکمے کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتی ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ بائیسکل پٹرول یونٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ، اسلحہ کے استعمال ،فرسٹ ایڈ،سیاحوں کی رہنمائی کے بارے میں خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے سکیں،مزید انھوں نے کہا کہ بائیسیکل پٹرول یونٹ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے علاوہ شہریوں کی مدد کے ساتھ ساتھ مختلف سیکٹرز،مارکیٹوں،شاپنگ پلازوں ،ہائیکنگ ٹریلز پر گشت اور چیکنگ بھی کررہا ہے بائیسیکل یونٹ کے قیام کا مقصد عوام کی قربت حاصل کرنے کے ساتھ شہریوں کو ہر وقت اپنی موجودگی اور تحفظ کا احساس دلانا،سٹریٹ کرائم کی روک تھام، شہریوں کو جلد سے جلد باہمی امداد فراہم کرنا اورکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے، اسلام آباد پولیس کے ان اقدامات کو عوامی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے،ملاقات کا مقصد بائیسکل پٹرول یونٹ کے عملے کی حوصلہ افزائی اور مورال بلند کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں