بارکونسلزنےمنی لا نڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کو آئین کے منافی قرار دے دیا،وکلاءلا ئسنس کےامتحانات پر تحفظات کااظہار

 اسلام آباد ( نمنائندہ نیوز ٹو یو ) آل پاکستان بار کونسلز نے منی لا نڈرنگ ا یکٹ میں نئی ترامیم کو آئین کے منافی قرار دے دیا جا نشینی ایکٹ کوہا ئیکورٹ میں چیلنج کرنے کا  اعلان بھی کر دیا ہےآل پاکستان با ر کونسلز کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ا علا میے کے مطابق آل پاکستان بار کونسلز نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے ہیں با رکونسلز نےسوموارکو ہڑتال کی کال پر جزوی ہڑتال جاری رکھی وکلاء لائسنس کیلئے امتحان پر تحفظات کا اظہار، پرچے اور پاسنگ مارکس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے بار کو نسلز نے اپنے ا علامیے میں منی لانڈرنگ ایکٹ میں نئی ترامیم آئین کے منافی قرار دیتے ہو ئےانہیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلا میے میں جانشینی ایکٹ کو یکسر مسترد کرتے ہو ئے اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہےآل پا کستان بار کو نسلز نےاہم سرکاری عہدوں پر ریٹائرڈ ججز، جنرلز اور بیوروکریٹس کی دوبارہ تعیناتی کی پرزور مذمت کی ہے با رکونسلز نے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے وکیل حامد محمود پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہو ئےان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب بار کونسلز کی ہڑتال کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائلین پریشان پھرتے رہے اوررل گئے  جبکہ وکلاء صرف ارجنٹ کیسوں میں پیش ہو ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں