بجٹ اجلاس میں حکومتی ارکان اسمبلی کی عدم دلچسپی،کورم پر شکست کا سامنا

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو) بجٹ اجلاس میں حکومتی ا راکین کی عد م دلچسپی کے باعث قومی اسمبلی میں کورم کے معاملے پہ حکمران اتحاد کو شکست کا سامناکرنا پڑ گیا گنتی پہ کورم پورا نہ نکلا جس پر اجلاس کی کاروائی موخر کر دی گئی. جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ مالی سال 2021.22 پہ بحث کے دوران جمعیت علماء اسلام کے رکن مفتی عبدالشکور نے کورم پوائنٹ آوٹ کیا جس پراسپیکر نے گنتی شروع کرادی تاہم گنتی پر مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی جس کے باعث اجلاس کی کاروائی کورم پورا ہونے تک موخر کر دی گئی واضح رہے کہ حکومتی چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر ایوان میں کورم پورا رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پہ تگ و دو میں لگے رہتے ہیں تاہم ایوان میں حکمران اتحاد کے اراکین کی تعدادمایوس کن طور پر کم رہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں