بجٹ میں اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے لیے1ارب 8کروڑمختص

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے سالانہ بجٹ 2021-22 میں 1 ارب 8 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ہائیکورٹ کے افسران و ملازمین سے متعلقہ اخراجات کیلئے 91 کروڑ 17 لاکھ 37 ہزار روپےجبکہ 507افسران کی تنخواہوں کیلئے 26 کروڑ 47 لاکھ 87 ہزار روپے اور147افسران کی تنخواہ کیلئے 19 کروڑ 85 لاکھ 87 ہزار روپے 360ملازمین کی تنخواہ کیلئے 6 کروڑ 62 لاکھ روپے مختص کیے گئے مختلف الاؤنسز کیلئے 64 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم اورہائیکورٹ کے آپریشنل اخراجات کیلئے 7 کروڑ 92 لاکھ 18 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں سفری اخراجات کیلئے 1 کروڑ 45 لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے  جبکہ کمیونیکیشن، یوٹیلیٹیز، گاڑیوں، پینشن، گاڑیوں کی خرید، کمپیوٹر کے سامان کیلئے بھی  فنڈز مختص کیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں