بجٹ کا کمال،پا کستان فلور ملزایسوسی ایشن کا جولا ئی سے 20کلوآٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو) وزیر مملکت فرخ حبیب کا آئندہ مہنگائی میں کمی  ہونے کا دعویٰ ہوا ہو گیاحکومتی بجٹ کے نتیجے میں  آئندہ ماہ سے 20کلو آٹے کا تھیلا 90روپے مہنگا ہوجائے گا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی بجٹ میں گندم پر ٹرن اوور ٹیکس صفر اشاریہ 25 فیصد سے بڑھا کر 1 اشاریہ 25 فیصد جبکہ آٹے کے چوکر پر سیلز ٹیکس 7 فیصد سے بڑھا کر سترہ  فیصد کر دیا گیا ہے، اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگاچیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 50 روپے سے بڑھ کر 11 سو 44 روپے کا ہو جائے گا پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو آٹے کی قیمتیں بڑھانے بارے تفصیلات سے آگاہ کرینگے اگر ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو جولائی میں آٹے کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور یہ عوام کے ساتھ ظلم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں