برطانوی فیشن میگزین نے ملالہ یوسف زئی کو فرنٹ پیج کی زینت چن لیا

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی برطانوی فیشن میگزین ووگ کے فرنٹ پیج کی زینت بن گئیں۔ اگلے ماہ جولائی میں شائع ہونے والی میگزین میں ملالہ کی تصاویر ہونگی۔ ابھی کچھ وقت پہلے انھوں نے اپنے کور پیج کے ساتھ ایک ٹویٹ شیر کیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’میں ایک ایسی لڑکی جس کے دل میں وژن اور مشن ہو اس کی طاقت کو جانتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس سرورق کو دیکھے گی وہ یہ جان جائے گی کہ وہ دنیا کو تبدیل کرسکتی ہے‘۔ ملالہ کی شیئر کی گئی تصویر اور ٹوئٹ کو سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ۔دوسری جانب ملالہ کے انٹرویو کوبرطانوی فیشن میگزین ووگ کی جانب سے ’ملالہ کی غیر معمولی زندگی‘ کے عنوان سےسوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔اس کے علاہو میگزین پروفائل کے طور پر ملالہ کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ’دوپٹہ ہمارے پشتون ثقافت کی پہچان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا تعلق کہاں سے ہے، جب ہم پشتون یا پاکستانی لڑکیاں اپنے ثقافتی لباس پہنتے ہیں تو ہمیں مظلوم، بے آواز سمجھا جاتا ہے لہٰذا میں ہر ایک کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی ثقافت کے اندر بھی خود کی آواز بن سکتے ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں