بٹ گرام : جیپ کھائی میں گرگئی ،2افراد جاں بحق،7زخمی

بٹ گرام میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔جمعرات کو قاضی اسپتال بٹ گرام کے قریب بٹہ موڑی روڈ سے آنے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ مسافر جیپ صبح کے وقت مقامی افراد کو ملحقہ علاقہ بٹہ موڑی سے بٹگرام لا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ گرام منتقل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں