بڑی خوشخبری:ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(نیوز ڈسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں کووڈ 19 سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہوچکی ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 985 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار 23 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 19 سو 46 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسی نیشن کی صورتحال :ملک میں اب تک 1 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 339 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 28 لاکھ 15 ہزار 454 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں