ملکوال (نیوز ڈیسک) بھائی کا خون سفید ہو گیا۔ غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر کے خود فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈفر میں بھائی نے 19 سالہ بہن کو رشتہ پر اعتراض کی بنا پر قتل کیا۔ واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔
