بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارت خانوں میں وزیر خارجہ کے پورٹل کا آغاز

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے 16 جون 2021 کو اعلان اور ’ایف۔او تھاٹ لیڈرز پلیٹ فارم‘ کے تحت ’فارن منسٹرز پورٹل‘ کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہےآزمائشی مرحلے میں ’فارن منسٹرز پورٹل‘ (ایف۔ایم۔پی) کی آن لائن سہولت پانچ ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میںشروع کی جارہی ہے اور ان ممالک میں مقیم پاکستانی باشندے اس کے ذریعے استفادہ کرسکیں گے۔ ان میں بارسیلونا، دوبئی، جدہ، لندن اور نیویارک شامل ہیں پاکستانی برادری اور ان ممالک میں رہائش پزیر پاکستانی اپنے’ اینڈ۔رائیڈ۔ سٹور‘ سے اس ’ایپ‘ (فارن منسٹرز پورٹل) کو آج ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ بعدازاں ’آئی۔او۔ایس‘سٹور سے بھی ڈاون لوڈ کیاجاسکتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے مسائل، تجاویز اور ردعمل سے آگاہ کرسکیں گےوزیر خارجہ کی نگرانی میں شروع ہونے والے اس پورٹل کے اقدام کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے ۔ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی سفارت خانوں سے براہ راست رابطے میں آجائیں گے اور انہیں بات چیت کے ذرائع میسرہوں گے۔ اس اقدام کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی درپیش مسائل سے براہ راست آگاہ کرسکتے ہیں اور ان کے حل میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور ان کے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی اس پورٹل کا دائرہ کار بتدریج تمام پاکستانی سفارت خانوں تک پھیلایاجائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں