بیرون ملک پا کستانیوں کو ووٹ دینےکا صدارتی آرڈینینس اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(نما ئندہ نیوزٹویو)الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔لیگی ایم این اے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی طرف سے وکیل عمر گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعےدائر درخواست میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قانون و انصاف کو فریقین بنایاگیا اورالیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آرڈیننس کے ذریعے ووٹ دینے کا حق غیر آئینی و غیر قانونی قراردینے کے علاوہ الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی استدعاکرتے ہوئے کہاگیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نو مئی کو حکومت ایک صفحاتی آرڈیننس جاری کیا،اہم نوعیت کی قانون سازی سے متعلق عوام یا عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،24 ستمبر 2018 سے اب تک حکومت 54 سے زائد صدارتی آرڈیننس جاری کرچکی ہے، حکومت نے آرڈیننس جاری کرنا معمول بنا لیا ہے، آرڈیننس جاری کرکے عوامی نمائندوں کو قانون سازی کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے،آرڈینسن جاری کرنے کا صدر کا اختیار ہنگامی صورت کے لیے ہے،ہنگامی صورتحال کے بغیر صدارتی آڑڈیننس جاری کرنا پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے،پی ایم ڈی سی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ واضح کرچکی ہے کہ کن حالات میں صدارتی آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں