بین الا قوامی یو نیورسٹی میں ریپ کیس کی ایف آئی آرکے اندراج کی درخواست دے دی گئی

اسلام آباد(نیوز ٹویو) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ریپ کیس کے معاملہ پر قانون کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہےیونیورسٹی کے سابقہ طالب علم راشد عمر اولکھ ایڈووکیٹ نے واقعے پر ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے دی ہے درخواست کے متن کے مطابق اٹھا رہ جون کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر ریپ کا معاملہ ہوا تھا اس ریپ کے واقعے کو بین الاقوامی اور ملکی میڈیا پر رپورٹ کیا گیا تھاواقعے کی تصدیق یونیورسٹی کے ترجمان نے بھی کی تھی لیکن واقعہ پر تاحال یونیورسٹی کی طرف کوئی ایف آئی آر درج نہ کروائی گئی مذکورہ واقعہ سے یونیورسٹی کی بدنامی ہوئی اور یونیورسٹی کی ساکھ متاثر ہوئی مذکورہ فعل رضامندی سے ہوا یا زبردستی دونوں صورتوں میں قابل دست اندازی پولیس جرم ہے.تعزیرات پاکستان کے تحت واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائی جائے اورایف آئی آر درج کروا کے ملزمان کو زیر تفتیش لایا جائے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں