تاجر برادری نے پی او ایس سسٹم مسترد کر دیا،زبردستی کرنے پر دوکانیں بند کر کےسڑکوں پر آنے کا فیصلہ،شیخ حفیظ

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)تا جر برداری نے پی او ایس کے نظام کویکسر مسترد کرتے ہو ئے حکومت کوخبردار کیا ہے کہ اگر یہ نظام زبردستی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو تا جردوکانیں بند کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گےصدر مرکزی ا نجمن تاجران راولپنڈی کینٹ شیخ حفیط نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں کرونا وائرس سے ستائے ھوے تاجروں کو کوئی بھی ریلیف دینے مکمل ناکام ثابت ہوئی ہےوفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021،2022 کا جو بجٹ پیش کیا ہے۔ اس بجٹ میں پی او ایس سسٹم کی تجویز کو تاجر مسترد کرتے ہیں تاجر برادری کو تقسیم کرنے کے فارمولے کو ھم کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ سیل ٹیکس کی شرح کو 2 سے 3%سب کیلے یکساں ھونی چاھےآج کے بعد پی او ایس سسٹم لگا نے یا بازار میں آکر کے تاجروں کو دھمکانے والوں کے خلاف تاجر دوکانیں بند کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گےانہوں نے کہا کہ دوکانوں کی بندش اور عید کے موقع پر پاکستان بھر میں کاروبار بند کرنے سے کاروباری حالات ابھی تک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہےکاش وزیر خزانہ ملک میں گاڑیوں کی بجائے ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں کم کرنے کا اعلان کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لا ئحہ عمل کا ا علان گزٹ میں تفصیلات آنے کے بعد تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں