تحریک انصاف ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری جعلی

لاہور(نیوزڈیسک) جامعہ پنجاب نے تحریک انصاف ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری بوگس قراردے دی. عدالتی حکم پر جامعہ پنجاب کی جانب سے 5 صفات پر مشتمل رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جامعہ پنجاب کی ڈسپلنری اور ڈگری کمیٹی نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ قصور وار قرار پائے ہیں۔  ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے جامعہ پنجاب کو جھوٹی معلومات فراہم کرکے دھوکہ دیا، فیصل آبادانٹرمیڈیٹ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ہے، 1996 میں بلال اصغر وڑایچ کو انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ کارڈ ہی جاری نہیں کیا گیا۔ ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے انٹرمیڈیٹ 1995 میں پاس ہونے کا رزلٹ کارڈ جمع کروایا۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جمع کروایے رزلٹ 1995 کا نہیں بلکہ 1996کی سپلیمنٹری امتحانات کا رزلٹ ہے۔ 1996 میں انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والا 1997 میں گریجویشن کے امتحان کا اہل نہیں۔ جعلی ڈگری کی بناپر گریجویشن کے امتحان دینا خلاف ضابطہ ہے۔ ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات میں موقف سننے کیلئے 8 مرتبہ بلال اصغر وڑائچ کو طلبی کا نوٹس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں