تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ، ترجمان ریلوے

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں۔ ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی سے آج صبح تمام ٹرینیں اپنے وقت پر روانہ ہوئی ہیں، ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں جب کہ پاکستان ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر میں مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔ ترجمان نے کہا کہ جناح، قراقرم اور پاک بزنس ایکسپریس بھی مقرر وقت پر کراچی سے روانہ  ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کو ضم کردیا گیا اور ضم شدہ ٹرین کو قراقرم ایکسپریس کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے روانہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں