تھانہ کورال نے 9سال بعد ا ندھے قتل کا سراغ لگالیا، ملزم گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو) تھانہ کورال کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 نوسال بعد اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا اور  ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے یا د رہے تھانہ کورال پولیس کو 2012 میں کورنگ نالے سے بوری بند نامعلوم عورت ک لاش ملی تھی جس کا تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی تفتیش کے دوران خاتون کی نرگس رشید کے نام سے شناخت ہوئی ملزم فضل الحق 2012 کو نرگس رشید نامی خاتون کو قتل کرکے لاش کو بوری میں ڈال کر کورنگ نالے میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا ملزم کو پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا کارروائی ڈی ایس پی عابد اکرام کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کورال شوکت محمود عباسی معہ پولیس ٹیم نے کی ایس پی رورل زون نوشیروان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں