جب تک یہ کوچز ہیں میں نہیں کھیلوں گا، محمد عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ان کے گھر آئے اور بہت سے معاملات پر ان سے بات چیت کی۔ ایک انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی سی ای او کسی پلیئرکے گھر آیا ہو ۔ محمد عامرکا کہنا تھا کہ ان کے معاملات کلیئر ہوئے تو وہ پاکستان کے لیے دستیاب ہیں ، پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ دوسری جانب محمد عامر نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ان کے گھر آ کر ملاقات کرنے کا جو دعوٰی کیا ہے وہ ملاقات 4 ماہ قبل ہو ئی تھی ۔ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد محمد عامر اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے درمیان رابطے رہے، اس ملاقات میں وسیم خان نے محمد عامر کو سمجھانے کی کوشش کی اور ٹیم مینجمنٹ کے بارے میں بیانات دینے کے بارے میں بات کی۔ محمد عامر کو ٹیم میں واپسی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہیں ہی ریٹائر منٹ واپس لینے کا اعلان کرنا ہے لیکن ملاقات کے بعد بھی محمد عامر نے پاکستان ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ کے خلاف بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک یہ کوچز ہیں وہ نہیں کھیلیں گے۔ اگر محمد عامر کوچز کے خلاف بیانات نہ دیتے تو وسیم خان کوچز سے بھی محمد عامر کے حوالے سے بات کرتے۔ پی ایس ایل کے لیے ابوظبی روانگی سے قبل محمد عامر نے کوچز کے خلاف بیان دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں