اسلام آباد(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس میں گنے کی سبسڈی سے خزانے کو 346ملین نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں نیب کی طرف سے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹروسیم جاوید عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی جبکہ شریک ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید، کاظم علی، نور احمد، ذوالفقار احمداورمعشوق علی کی طرف سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنس کے اشتہاری ملزمان کی ملکیتی جائیدادوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور سماعت 26 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
