جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 27 افراد زخمی

لاہور(نیوز ڈیسک) جوہر ٹاؤن میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں اب تک تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں چھ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے میں 27 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس سے ایک گھر بھی متاثر ہوا جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکو طبی امداد دی جا رہی ہے.واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب انعام غنی بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں