جوہی چاولہ پر20 لاکھ کا جرمانہ عائد

دہلی ہائیکورٹ نے اداکارہ جوہی چاولہ کی بھارت میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کیخلاف دائرکردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کردیا۔ دہلی ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اداکارہ نےسستی شہرت کیلئے مقدمے اور عدالتی کارروائی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔حکم نامے کے مطابق مدعی جوہی چاولہ نے سوشل میڈیا پرسماعت کا لنک شیئرکیا جس سے کارروائی میں 3 بارخلل پیدا ہوا۔ دہلی پولیس ان افراد کی شناخت کرنے کے بعد کارروائی کرے گی۔ جوہی نے بدھ کے روز انسٹاپوسٹ میں لکھا تھا، “ہم ، تم اور 5 جی، اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس سے آپ کو کسی بھی طرح سے تشویش لاحق ہے تو ، بلا جھجک ہماری پہلی ورچوئل سماعت میں شامل ہوں”عدالتی فیصلے کے بعد ٹوئٹرصارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑکی اور انہوں نے اداکارہ کے گانوں اور فلمی مکالموں سے بھرپور میمز کا تانتا باندھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں