جھوٹی ڈگری کی بنیاد پرممبرپنجاب اسمبلی فاروق امان اللہ کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ نیوز ٹویو)ممبرپنجاب اسمبلی سردارفاروق امان اللہ دریشک کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔شیردل گورچانی نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سردار فاروق امان اللہ دریشک کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ جنرل الیکشن2018 میں صوبائی حلقہ PP-295 راجن پور تھری سے سردار فاروق امان اللہ دریشک نے الیکشن لڑا،کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیم بی اے اور ایل ایل بی ظاہر کی اور الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر کو بیان حلفی بھی جمع کرایا جو کہ جھوٹا ہے اور حقائق کے برعکس ہے، فاروق امان اللہ دریشک نے ایسی کوئی ڈاگری حاصل نہیں کی ہے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ہدایت کرے کہ سردار فاروق امان اللہ دریشک کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں