جیکولین فرنینڈز کے والدین ان کے لیے سخت پریشان

جیکولین فرنینڈز نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والدین شدت سے یہ چاہتے ہیں کہ بھارت چھوڑ کر بحرین ان کے پاس چلی جاؤں،کورونا کے سنگین حالات کے سبب وہ میرے لیے بہت پریشان ہیں۔ جیکولین نے کہا کہ سری لنکا میں مقیم میرے رشتے دار اور دوست احباب بھی روزانہ فون کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ملک واپس آجاؤں۔ اداکارہ نے اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں مطمئن ہوں، میں جو کام کررہی ہوں اسے جاری رکھنے کا ارادہ ہے لہٰذا میں نے اس ملک کو چھوڑنے کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں